لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے کلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے کاروائی کرنے ہوئے مانگا منڈی سے ٹولینٹن مارکیٹ میں لائی جان ے والی ایک گاڑی کو قبضے میں لے کر تقریبا400کلو گرام لقوے(Faciel Paralysis) کے مرض میں مبتلا مرغیاں برآمد کر کے مجرموں کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔مرغیوں کے بیمار ہونے کی تصدیق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے وٹنیریری ڈاکٹر سے بھی کروائی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے بتایا کہ مختلف شہروں میں کاروائیوں کے تحت مجموعی طور پر لاہور میں 400کلو، فیصل آباد میں 1360، ملتان میں 410اور راولپنڈی میں 610کلو گوشت تلف کیا گیا۔ بیمار مرغیوں کو PAMCOکے تعاون سے تلف کر دیا گیا۔ ٹاﺅن شپ میں نیو بابا جلال دین مٹن چنے کوملازمین کی ناقص جسمانی حالت، واشنگ ایریا گندہ ہونے، کھانے پینے کی اشیاءڈھانپ کر نہ رکھنے، سٹوریج کے نامناسب انتظامات اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 5ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔فیروز پور روڈ پر میاں نصیر جی مرغ چنے،فرید مٹن اینڈ بیف اینڈ کیمل شاپ اور المدینہ چکن سیل سنٹر کو بہتری کے احکامات جاری کیے گیے۔برکت چوک ٹاﺅن شپ میں واقع آصف بیف شاپ،امانت چکن سیل شاپ،بابر چکن شاپ،جمیل چکن شاپ،ذیشان چکن شاپ،ارشاد چکن شاپ،جمیل مٹن اینڈ بیف شاپ،اے ڈی چکن سیل سنٹر ،نوشاہی مٹن اینڈ بیف شاپ،نولکھ ہزاری چکن شاپ اورسلیم میٹ شاپ ، کینال پارک بازار میں پیر محل چکن سیل سنٹر،ارسلا چکن سیل سنٹر،غوثیہ مسجد بیف اینڈ چکن سیل سنٹراوراقبال چکن سیل سنٹر ،فردوس مارکیٹ میں عباس مٹن شاپ اوربشیر چکن سنٹرکو بہتری کے احکامات جاری کیے گیے۔ سمن آباد میں عمران چن سیل پوائنٹ،پنجاب پولٹری فارم لاہوری پولٹری فارم، بلوچ بھائی چکن سنٹر،رزاق چکن سنٹر،بلوچ چکن سنٹر، ندیم چکن سیل پوائنٹ، ملک پولٹری فارم اور چکن سیل پوائنٹ کو بہتری کے لیے تفصیلی نوٹس جاری کیا گیا۔جی ٹی روڈ پر فاروق چکن سیل،صوفی چکن آئٹ لیٹ اور کرمانوالہ چکن سیل سنٹر دھرم پورہ میں سعید چکن سیل سنٹراورمیاں برادرز چکن سیل سنٹر ،واہگہ ٹاﺅنجلو موڑ پر مہر پولٹری سیل سنٹر،غلام مصطفی چکن سیل سنٹر، نور چکن سیل سنٹر ، اللہ مالک پولٹری سنٹر،یاسین ہوٹل، باﺅ بٹ پان شاپ اورالحفیظ سویٹس کو بہتری کے نوٹس جاری کیے ۔مجموعی طور پر لاہور میں 400کلو، فیصل آباد میں 1360، ملتان میں 410اور راولپنڈی میں 610کلو گوشت تلف کیا گیا۔