تازہ تر ین

پسند کی شادی کرنے کی خوفناک سزا

جھوک اترا(ریاض حسین چانڈیہ) پسند کی شادی کی سزا، لغاری گروپ کے کونسلر کی سربراہی میں پنچایت نے دلہا کوڈیڑھ لاکھ چٹی، 20سالہ بہن ونی کرنے کا حکم دیا عمل نہ کرنے کی صورت مزید 10لاکھ چٹی طے کرلی اطلاع پرپولیس نے نکاح ورخصتی رکوادی کونسلرودیگر کو گرفتار کرلیا ایم پی اے کی مداخلت پررہاکردیا ذرائع کے مطابق حدود تھانہ کوٹ چھٹہ موضع کوٹلہ غلام کی بستی رند والا کے رہائشی نبی بخش میرانی کے بیٹے محمدطارق میرانی نے احمد بخش میرانی کی بیٹی ثمینہ بی بی کوبھگاکرپسند کی شادی کرلی جس پر لغاری گروپ کے کونسلر قاری شاہ نواز میرانی کی سربراہی میںغلام نبی میرانی، عطا محمد، اللہ وسایا، غلام رسول ، انورخان، عمران عرف پیرا میرانی، اللہ ڈتہ، امام بخش بڑی، احمد خان، علی خان پسران لعل اقوام میرانی نے پنچایت میں دلہا کے والد پرڈیڑھ لاکھ روپے چٹی رکھتے ہوئے احمد بخش میرانی کے بیٹے شاہد میرانی 11سالہ ،جوکہ سماعت سے بھی محروم رہے کے ساتھ دلہا طارق میرانی کی 20سالہ بہن شازیہ بی بی کوونی کرنے کا حکم سنادیا۔ عمل نہ کرنے کی صورت میں مزید 10لاکھ چٹی کی تحریر لکھوالی اورسٹامپ پیپرپرانگوٹھے لگوالیے گئے ون فائیو پرکال کے بعد ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ نے کوٹ چھٹہ پولیس کوکارروائی کاحکم دیا کوٹ چھٹہ پولیس کے موقع پر پہنچنے پرپنچایتی فرار ہونے لگے تاہم قاری شاہنواز سمیت دیگر ہتھے چڑھ گئے اورپولیس نے نکاح اوررخصتی رکوادی بعدازاں ایم پی اے کی مداخلت پرپنچایتیوں کوچھوڑ دیاگیا اورپنچایتیوں نے منگنی کی رسم پوری کرلی اہل علاقہ ، سیاسی وسماجی حلقوں نے پولیس حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain