تازہ تر ین

ہوائی جہاز کے مسافروں کیلئے سپیشل جیکٹ تیا ر

لاہور (نیٹ نیوز) بار بار فضائی سفر کرنے والے خواتین و حضرات کو سامان اٹھانے، سنبھالنے، اشیاءکھو دینے یا اضافی سامان پر رقم دینے کا خوف ستاتا رہتا ہے لیکن اب اس کا حل ایک کمپنی نے ایئرپورٹ جیکٹ کی صورت میں پیش کیا ہے جو 15کلوگرام تک وزنی اشیاءسنبھال سکتی ہے۔ ایئرپورٹ جیکٹ میں 14جیبیں اور 2 عدد جڑنے اور الگ ہو جانے والی جیبیں شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق ایئرلائنز اکانومی مسافروں سے اضافی سامان پر بے رحمی سے پیش آتی ہے۔ اسی بنا پر ایسی ایک جیکٹ بنائی گئی ہے جس میں لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، 4جوتے، 2 جینز، 5 ٹی شرٹس، ڈی ایس ایل آر کیمرہ اور دیگر بہت سا سامان سما سکتا ہے۔ جیکٹ کے ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ جیکٹ میں کل 14 گہری جیبیں ہیں اور اس کے علاوہ چھوٹی بڑی کئی جیبیں بنائی گئی ہیں۔ 2جیبیں ایسی ہیں جنہیں لگایا اور نکالا جا سکتا ہے اور ان میں ایک پورا بیگ سما سکتا ہے۔ آپ اس جیکٹ میں سامان رکھ کر اطمینان سے طیارے تک جائیں اور وہاں اسے ایک بیگ میں رکھ دیں۔ دوسری جانب لوگوں نے ایئرپورٹ سکیورٹی پر تمام جیبیں خالی کرنے اور دوبارہ جیکٹ میں رکھنے کی جھنجھٹ کی وجہ سے اس جیکٹ کو خود ایک مسئلہ قرار دیا ہے تاہم اس کے ڈیزائنرز کا اصرار ہے کہ وہ اسے آزما چکے ہیں اور انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain