لاہور (کرائم رپورٹر)افغانستان سے 3 خودکش حملہ آروں سمیت 27 دہشتگردوں کی پاکستان میں داخلے کی اطلاع، شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر کے اندر بھی سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر دیے گئے ۔باوثوق ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا 2 خودکش حملہ آوروں اور 24 دہشت گردوں کا تعلق جماعت الاحرار سے ہے ۔خودکش حملہ آور کا تعلق لشکر اسلام سے ہے جس کا نام یاسین ، قمبر، آفریدی ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تمام دہشت گردوں کو افغانستان میں تربیت دینے کے بعد پشاور کے راستے پاکستان میں داخل کیا گیا ہے جبکہ مزکورہ دہشت گرد سکیورٹی اداروں کے دفاتر اور عبادت گاہوں کو ہدف بنا سکتے ہیں۔ حساس اداروں کی جانب سے اطلاعات ملنے کے بعد شہر کے داخلی وخارجی راستوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ شہر کے اندر بھی سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔