شارجہ( ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل نیلامی کو ٹیسٹ کرکٹ کے چہرے پر ایک اور طمانچہ قرار دے دیا ہے۔اس نیلامی میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور ٹیمل ملز کو1.7 ملین پاﺅنڈ اور1.4 ملین پاﺅنڈ میں بالترتیب رائزنگ پونے سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور نے خریدا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فاسٹ بولر ملز کمر میں تکلیف کی وجہ سے صرف ٹوئنٹی 20 کرکٹ ہی کھیلتے ہیں۔کیون پیٹرسن نے کہاکہ ایک ٹوئنٹی 20 اسپیشلسٹ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم کا سب سے امیر ترین کرکٹر بن گیا۔ ٹیسٹ کرکٹ پس منظر میں چلی گئی، آئی سی سی کو اسے بچانے کیلئے فوری طور پر سامنے آنے کی ضرورت ہے۔