تازہ تر ین

ٹیسٹ ٹیوب ” بے بی “ …. جائز یا ناجائز؟

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی شرعی عدالت نے شادی شدہ جوڑے کے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے طریقہ کار کو جائز قرار دے دیا۔ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس ریاض احمد خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ٹیسٹ ٹیوب بے بی سے متعلق کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے گزشتہ روز سنائے جانے والے 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں شادی شدہ جوڑے کے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کو جائز قرار دیا گیا ہے ۔ فیصلے کے مطابق شادی شدہ جوڑے کے علاوہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی اور دیگر طریقے غیر شرعی ہونگے اور حکومت کو غیرشرعی طریقہ اختیارکرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔ وفاقی شریعت عدالت نے حکومت کو 15اگست تک قانون سازی بھی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
ٹیسٹ ٹیوب


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain