نئی دہلی ( نیو ز ا یجنسیا ں ) آئی پی ایل 2017 کیلئے کسی بھی ٹیم کی جانب سے منتخب نہ کیے جانے پر عرفان پٹھان کو سخت ٹھیس پہنچی ہے جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے نام جذباتی خط میں کیا ہے۔آل راو¿نڈر نے خط میں لکھا ہے کہ 2010 میں کمر میں 5 فریکچرز کے بعد ڈاکٹرز نے کہا کہ اب شاید تم کبھی دوبارہ کرکٹ نہیں کھیل سکو گے اور تمھارے دیرینہ خواب شاید ادھورے رہیں گے جس پر میں نے کہا کہ ہر طرح کا درد برداشت کرنے کی ہمت ہے لیکن اپنے ملک کیلیے کرکٹ نہ کھیل پانے کا دکھ نہیں سہہ سکتا۔اس کے بعد سخت محنت کرتے ہوئے نہ صرف میں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے قابل ہوا بلکہ بھارتی ٹیم میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب رہا۔ اپنے کیریئر اور زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن کبھی ہار نہیں مانی۔ یہی میری خاصیت ہے جو ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی۔ اِس وقت بھی مجھے ایک چیلنج درپیش ہے اور میں آپ کی دعاو¿ں اور نیک خواہشات کے ساتھ ایک بار پھر سرخرو ٹھہروں گا۔ اپنے مداحواں کا شکر گزار ہوں جو اب تک مجھے سپورٹ کر رہے ہیں۔