لاہو(رخصوصی رپورٹ )امریکی کمپنی نے ذہین ڈیجیٹل باربی تیار کر لی جوہیلو کہنے پر زندہ ہو جاتی ہے ،سوالات کے جواب دیتی ہے اور بھولے کام یاد دلاتی ہے ۔ڈبے کے اندر رہنے والی اس ساکت گڑیا کی قیمت لگ بھگ تیس ہزار روپے ہے ۔یہ اینیمیٹیڈ ہولو گرام باربی کپڑے تبدیل کر لینے سے لے کر ڈانس کرنے تک سب کام خود سرانجام دیگی اور تو اور آپ کو یاد بھی دلائیگی کہ کب کونسا کام کرنا ہے ۔ اب گڑیا کھیلنے کیلئے نہیں بلکہ روز مرہ کے کام کاج میں مدد لینے کیلئے استعمال کی جا سکے گی۔