سیاچن (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیاچین کا دورہ کیا اور اس موقع پر دشمن کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مشرقی بارڈر سے چیلنجز کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سیاچن کا دورہ کیا اور اس موقع پرانہوں نے کہا کہ اندرونی چیلنجزکے باوجودپاک فوج مشرقی سرحد پر خطرات کے مﺅثر جواب کیلئے تیار ہے، دشوارگزار راستوں اورموسم کی مشکلات کے باوجود عرض پاک کادفاع کرینگے، ہم سب کو پاکستان کا سپاہی ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی شہداءکی قربانیوں کا نتیجہ ہے، وطن کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی سے بڑی سعادت اور کوئی نہیں ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ آرمی چیف سے گلگت بلتستان کے معززین نے بھی ملاقات کی جبکہ دورہ کے موقع پر سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔