بڈاپسٹ (اے پی پی) ہنگری نے 2024ءمیں شیڈول اولمپکس گیمز کی میزبانی کی دوڑسے دستبردار ہوگیا، ہنگری نے عوام کے شدید احتجاج کے باعث یہ فیصلہ کیا، ہنگری کے ڈھائی لاکھ سے زائد لوگوں نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر پلان کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی، لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایونٹ کی میزبانی میں رقم خرچ کرنے کی بجائے ہسپتالوں اور سکولوں کی کارکردگی کو بہتر بنائے، ہنگری تیسرا ملک ہے جو میگا گیمز کی میزبانی کی بڈ سے دستبردار ہوا ہے، اس سے قبل ہمبرگ اور روم بھی گیمز کی میزبانی حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہو گئے تھے۔، تین ممالک کی دستبرداری کے بعد اب لاس اینجلس اور پیرس کے درمیان میزبانی حاصل کرنے کا مقابلہ ہو گا، فاتح میزبان کا اعلان رواں سال ستمبر میں کیا جائے گا۔ ہنگری حکومت نے اولمپکس گیمز کی میزبانی کی بڈ سے دستبرداری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم وکٹر اوربن، بڈاپسٹ کے میئر اور ہنگری اولمپک کمیٹی کے سربراہان نے ملاقات کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا۔