دبئی(اے پی پی) بنگلہ دیش کے شکیب الحسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک آل راﺅنڈر بن گئے، انہوں نے آسٹریلوی آل راﺅنڈر گلین میکسویل سے پہلی پوزیشن چھین کر ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی میں بھی دنیا کا بہترین آل راﺅنڈر بننے کا اعزاز حاصل کیا، بلے بازوں میں ویرات کوہلی اور باﺅلرز میں عمران طاہر سرفہرست ہیں، سمیع اللہ شنواری آل راﺅنڈرز میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے والے محمد نبی کے بعد دوسرے افغانستانی کھلاڑی بن گئے۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے۔ جبکہ میکسویل دو درجے تنزلی کا شکار ہو کر تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے، روٹ کی بھی ایک درجے بہتری ہوئی ہے، ڈوپلیسی 2 درجے بہتری پا کر چھٹے نمبر پر آ گئے، محمدشہزاد کا ساتواں نمبر ہے، گپٹل دو درجے گر کر چھٹے سے آٹھویں نمبر پر چلے گئے، باﺅلرز میں عمران طاہر پہلے، بمرا دوسرے، بدری تیسرے، عماد وسیم چوتھے اور راشد خان پانچویں نمبر پر موجود ہیں، نووان کولاسیکرا 5 درجے ترقی پا کر 21ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن نے میکسویل سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، افغانستان کے سمیع اللہ ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، وہ ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والے محمدنبی کے بعد دوسرے افغانستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، محمدنبی کا چوتھا نمبر برقرار ہے، سری لنکا کے اینجلومیتھیوز تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے۔