لاہور: (ویب ڈیسک) بازار میں آئے روز گندم کی قیمت بڑھنے سے روٹی اور نان کی قیمت میں 3 روپے تک اضافے کا امکان پیدا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازار میں گندم کی قیمت آئے روز بڑھ رہی ہے، گیس بھی نہیں مل رہی، لکڑی اور ایل پی جی مہنگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 15 کلو آٹے کا تھیلا 1400 سے 1775 روپے ہو گیا ہے جبکہ فائن میدہ بوری 8500 سے 9500 ہو گئی ہے، روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کے لیے کل اجلاس طلب کیا ہے۔ اس وقت روٹی 14 روپے اور نان 22 روپے کا بک رہا ہے، نان اور روٹی مزید 2 سے 3 روپے مہنگی ہو گی۔
