تازہ تر ین

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنیکا حکم

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دشمن ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کررہا ہے۔ ہمیں مل کر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیںاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے مزیدجانفشانی او رمحنت سے کام کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ایسے عناصر کے خلاف ہر جگہ بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ اور قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغان آبادیوں کی بھی بھرپور چیکنگ کی جائے اورمشتبہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔ متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ایسے عناصر کی بیخ کنی یقینی بنائیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو ڈیفنس میں ہونے والے واقعہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔ فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سلنڈر دھماکوں کے باعث پیش آیااو راب تک کی تحقیقات کے مطابق جائے حادثہ سے بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زےر صدارت سالڈ وےسٹ مےنجمنٹ روڈ مےپ کا جائزہ لےنے سے متعلق پہلا اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں مےںصفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کےلئے سالڈ وےسٹ مےنجمنٹ روڈ مےپ مرتب کےا گےا ہے ۔صحت،تعلےم اورصاف پانی کی طرز پر صفائی کے انتظامات مےں بہتری کےلئے روڈ مےپ کے پروگرام پر پےش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لےا جائے گا۔جون 2017ءتک پنجاب کے 7بڑے شہروں مےں صفائی کے انتظامات کو ہر قےمت پر بہتربناےا جائے گااور ان شہروں مےں سالڈ وےسٹ مےنجمنٹ کمپنےوں کی استعدادکار مےں اضافہ کےا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اب رواےتی طرےقہ کار سے کام نہےں چلے گا۔شہروں مےں صفائی کے نظام کو خوب سے خوب تر بنانے کےلئے محنت اورانفرادےت سے کام کرنا ہوگا۔شہروں کے مےئر ز کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ضمن مےں اپنا بھر پور کردارادا کرےں۔سالڈ وےسٹ مےنجمنٹ کمپنےاں تو بن چکی ہےں لےکن ان کی کارکردگی تسلی بخش نہےں ۔سالڈ وےسٹ مےنجمنٹ کمپنےوں کو صفائی کے انتظامات مےں بہتری کےلئے جانفشانی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ ان کمپنےوں کو جدےد تقاضوںکے مطابق چلانے کےلئے بہترےن افرادی قوت کا انتخاب مےرٹ پر کےا جائے ۔افسر شاہی اورسفارش کاان کمپنےوں پر ساےہ بھی نہےں پڑنا چاہےے۔مےرٹ پرچلےںگے تو نتائج بھی بہترےن سامنے آئےں گے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے سفارش اوراقرباءپروری کی صفائی کرنا ہوگی۔وزےراعلیٰ نے سالڈ وےسٹ مےنجمنٹ کمپنےوںکے بورڈز کی تشکےل کاکام فی الفور مکمل کرنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ زمےںپےشہ ورانہ افرادکو شامل کےا جائے اورپنجاب کے تمام اضلاع مےں کوڑا کرکٹ کو مناسب طرےقے سے ٹھکانے لگانے کےلئے لےنڈ فل سائٹس کی نشاندہی کی جائے اوراس ضمن مےں سروے کاکام جلد مکمل کےا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی پریٹی پٹیل نے ملاقات کی جس میں تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ کے علاوہ دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیااورملاقات مےں تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ اورچائلڈ لےبر کے خاتمے کی کاوشوں مےںمعاونت بڑھانے پر اتفاق کےا گےا۔ برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی نے پاکستان میں گزشہ دنوں دہشت گردی کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیااورجاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقےن کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکےا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ ترقی کے سفر میں اہم پارٹنر ہیں۔ برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے (ڈیفڈ) کے تعاون سے پنجاب میں تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے پروگرام کامیابی سے چل رہے ہیں۔پرائمری سکولوں میں انرولمنٹ کی شرح 90 فیصد ہو چکی ہے۔ ڈیفڈ کے تعاون سے سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی اور اساتذہ کی تربیت کا پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑی آبادی نوجوانو ںپر مشتمل ہے۔نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں کو ہنرمند بنایا گیا ہے۔نوجوانو ںکو زیادہ سے زیادہ بااختیار کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاءکی جنگ ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔انسداددہشت گردی کیلئے پوری قوم یکسو ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بندوق کے ساتھ تعلیم، صحت اور روزگار کی گولیاں بھی ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو سوفیصد یقینی بنایا گیا ہے۔ایک ایک پائی انتہائی شفاف طریقے سے فلاح عامہ کے منصوبو ںمیں خرچ کی جا رہی ہے۔ برطانیہ کے ساتھ تجارت چاہتے ہیں اور ہمیں ایڈ سے ٹریڈ کی جانب جانا ہے۔برطانوی سرماےہ کار پاکستان خصوصاً پنجاب مےں موجود سرماےہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہےں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ جنوبی ایشیا کا تعلیمی وظائف کا سب سے بڑا پروگرام ہے اور اس تعلیمی فنڈ کا حجم 20 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔فنڈ کی آمدن سے ایک لاکھ 75 ہزار مستحق اور ذہین طلبا و طالبات اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔سرکاری بورڈز میں خواتین کا 33 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پنجاب واٹر روڈمیپ کاجائزہ لےنے سے متعلق پہلااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران صوبے بھر میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بڑا پروگرام بنایا ہے۔صاف پانی زندگی ہے اور صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت اور حق ہے۔صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مشن کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میںمفاد عامہ کاےہ انتہائی اہم پروگرام بعض ذمہ داران کی نااہلی اورغےر پےشہ ورانہ انداز کے باعث تاخیر کا شکار ہوا،لےکن اب ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر محتاط اور پیشہ ورانہ انداز میں پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔انہوںنے کہا کہ واٹر روڈمیپ صاف پانی پروگرام کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کی مانیٹرنگ میں معاون ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پےنے کے صاف پانی کے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے صاف پانی نارتھ اور صاف پانی ساﺅتھ کمپنیاں بنائی گئی ہیں۔صاف پانی پروگرام کو مربوط اور پیشہ ورانہ انداز سے تیزرفتاری سے آگے بڑھانا ہے۔پروگرام کے حوالے سے ریگولر سروے میکانزم بھی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جرمنی کی کمپنی فشنر واٹر اینڈ ٹرانسپورٹیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اولف میئر شیرنبرگ اور ان کی ٹیم کے ماہرین نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی ایک نعمت اور شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے اور صاف پانی انسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ پینے کے صاف پانی کے پروگرام پر پہلے ہی بے پناہ تاخیر ہوئی ہے، اب ہم نے انتہائی تیزی سے درست سمت کی جانب بڑھنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فیصل آبادکے علاقے میںاےک تربیتی طیارہ گرنے کے واقعہ میں انسٹرکٹر اورٹرےنی پائلٹ کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکےاہے۔ وزیراعلیٰ نے طےارہ حادثے مےں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کےاہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain