تازہ تر ین

پنجاب میں رینجرز …. اہم جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ممکنہ دہشتگردی کے شدید خطرات کے پیش نظر رینجرز تعینات ، شہر کے داخلی وخارجی راستوں کا کنٹرول سنبھال لیا،شہر میں داخل ہونے والی مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ اور ڈرائیور سمیت دیگر افراد کے شناختی کوائف کی پڑتال جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سانحہ چیئرنگ کراس کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے وزات داخلہ سے شہر میں رینجرز تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا جس پر 60روز کیلئے رینجرز کوشہر میں تعینات کر دیاگیا ہے ۔ رینجرز نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں راوی پل ،سگیاں پل ، ،بابو صابو انٹر چینج اور ٹھوکر نیاز بیگ کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے شہر میں داخل ہونے والی مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ اور ان میں سوار شہریوں کی شناختی دستاویزات کی چیکنگ شروع کر دی ہے ۔ اس حوالے سے ان چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکار رینجرز اہلکاروں کے ساتھ ملکر ڈیوٹیاں دیں گے۔ذرائع کے کہنا ہے کہ فی الحال رینجرزکو 60روز کیلئے تعینات کیا گیا ہے تاہم حالات کے مطابق تعیناتی کی مدت میں اضافہ بھی کیا جاسکتاہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain