تازہ تر ین

فوجی عدالتوں بارے ”عمران خان “ کا اہم بیان۔۔۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کو یقین نہیں تھا کہ پانامہ کا کیس عدالت تک جائے گا۔ ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا۔ اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف عدالت میں کچھ کہتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں کچھ کہتے ہیں شریف فیملی نے قبول کیا ہے کہ فلیٹس ان کے ہیں۔ لہٰذا بار ثبوت ان پر ہے۔ انہوں نے عدالت میں شواہد اور ثبوت پیش کرنے ہیں۔ میں نے لندن کے فلیٹس ظاہر کر دیئے ہیں آف شور کمپنی کیوں بتاتا؟ میرے وکیل نے مشورہ دیا ٹیکس سے بچنے کے لئے آف شور کمپنی بناﺅ۔ حکومت نے تمام ادارے تباہ کر دیئے ہیں۔ نیب کس طرح ان کے خلاف رپورٹ دے سکتا ہے۔ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ قبول کریں گے لیکن (ن) لیگ والے اسے نہیں مانیں گے۔ تحریک انصاف عدالت کے خلاف نہیں جائے گی۔ ملٹری ڈکٹیٹر کی پیداوار جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی۔ جمہوریت میں حکمران جوابدہ ہوتا ہے۔ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں مافیا ہے۔ کے پی کے میں میری حکومت ہے، کتنا آسان ہے میرے لئے پیسہ بنانا مجھے پتا ہے سڑک کہاں سے جانی ہے۔ منصوبے کہاں لگنے ہیں میں آسانی سے پیسے کما سکتا ہوں۔ کے پی کے میں مثالی کام ہوئے ہیں۔ ہم نے وہاں پولیس کو خود مختار بنا دیا ہے۔ بینک آف خیبر کو آزاد کر دیا ہے۔ وہ پیسے کما رہا ہے۔ یہاں دھماکے ہو رہے ہیں میاں نوازشریف ”ترکی“ جا کر معاہدے کر رہے ہیں۔ ترکی میں بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف ملکی جنگ لڑنا مذاق ہے۔ فوج لیڈر شپ دے رہی ہے اور حکمران سیر کر رہے ہیں۔ فاٹا کا حل وہاں بلدیاتی نظام ہے۔ وہاں مدرسہ ریفارم ہونی چاہئے۔ ہم مدرسوں کے ٹیچر کو ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ ہم نے مدرسوں کو کے پی کے میں ٹھیک کر دیا۔ ہمیں فوجی عدالتیں دوبارہ بنانی پڑیں گی۔ عام جج دہشتگردوں کا پریشر نہیں لے سکتے۔ پہلے کی بنی ہوئی عدالتوں کو حکمرانوں نے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain