تازہ تر ین

جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ، فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد جہنم واصل

جنوبی وزیرستان: (ویب ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سٹی تھانہ وانا اور باغیچہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 سے زائد دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اورایف سی کی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے جبکہ مارے گئے دہشتگردکی لاش تحویل میں لے لی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain