کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں جاری کشیدہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے اضافے کے ساتھ 225 روپے 12 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے اضافے کے ساتھ 234 روپے25 پیسے پر فروخت ہوا۔
