لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب حکومت سرکاری سکولوں کے طلباوطالبات کو مفت کتابوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مفت سکول بیگ بھی فراہم کرے گی۔ اس بات کا فیصلہ محکمہ ایجوکیشن سکولز کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر سالانہ80کروڑ روپے خرچ ہونگے مفت کتابوں کے ساتھ ساتھ مفت سکول بیگ پہلی پانچویں اور نویں جماعت کے طالبعلموں میں تقسیم کیے جائیں گے تاکہ ان کلاسوں کے طالب علم بھاری تعداد میں کتابیں اپنے خستہ حال بستوں میںرکھنے کی بجائے سرکاری بیگ میں رکھیں منصوبے پر عملدرآمد نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کیا جائے گا