قصور ( ویب ڈیسک ) قصور میں کمسن بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں اپنے انجام کو پہنچ گیا ۔ قصورکے تھانہ پیرو والا کے یاسین نے اپنی سات سال کی بچی کے لاپتہ ہونے پر تلاش شروع کی تو ایک زیرتعمیر مکان سے کمسن کی لاش مل گئی۔ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔علی پارک میں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق ملزم مدثر نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخمی حالت میں دم توڑ گیا۔