تازہ تر ین

راحیل شریف نے ”دھرنا“ کس شرط پر ختم کروایا؟, راز سے پردہ اُٹھ گیا

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے کے دوران جنرل (ر) راحیل شریف نے دھرناختم کرنے کے بدلے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے اور شفاف تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ہمیں نواز شریف پر اعتماد نہیں تھا اس لیے دھرنا ختم نہیں کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دھرنے میں کوئی غلطی نہیں ہوئی ، دھرنے کے دوران جنرل (ر) راحیل شریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ آپ دھرنا ختم کردیں ، میں شفاف تحقیقات کی ضمانت دیتا ہوں، لیکن ہمیں نواز شریف پر اعتماد نہیں تھا اس لیے دھرنا ختم نہیں کیا۔پاناما کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے دوران سپریم کورٹ میں نیب بے نقاب ہوا ہے اور اس کیس کے فیصلے کے بعد نیب ، ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت تمام ادارے اپنے آپ کو بدلیں گے۔ اگر امپائر انگلی کھڑی کرتا اور پاناما کیس میں نواز شریف کو نا اہل قرار دیتا ہے تو ن لیگ دوسرا وزیر اعظم نامزد کر سکتی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس پر جو بھی فیصلہ آئے گا ہم اسے قبول کریں گے اور عدالت کے خلاف نہیں جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے عدالت اور ججز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہمیں اپنی عدلیہ پر فخر ہے، ہم نے اس معاملے میں اپنی جانب سے انصاف کے حصول کی بھرپور کوشش کی’۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ’ پاناما کیس کے معاملے پر اگر آواز نہ اٹھائی جاتی عمران خان نے مزید کہا ‘اس کے بعد عدالت میں قطری شہزادے کا خط سامنے آگیا جسے اگر عدالت نے مسترد کردیا تو شریف خاندان کا کیس مسترد ہو جاتا ہے کیوں کہ وہ ثابت نہیں کر پائیں گے کہ پیسہ کہاں سے آیا’۔عمران خان کے مطابق ‘اگر قطری شہزادے کا خط تسلیم نہیں کیا جاتا تو اگلا مرحلہ اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہے اور یہی ایف آئی اے کی رپورٹ اور بی بی سی کی ڈاکیومنٹری ہے’۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ‘اگر شریف خاندان چاہے تو آئی سی آئی جے کے خلاف مقدمہ دائر کرکے اربوں روپے بنا سکتا ہے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ سچ کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain