تازہ تر ین

کرائے داری ایکٹ بارے اہم فیصلہ, غفلت برتنے پر سخت کاروائی

لاہور (خصوصی رپورٹ) دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر اور مکان مالک وکرائے داروں کو تھانوں میں ذلیل وخوار ہونے سے بچانے کیلئے کرائے داری ایکٹ کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مکان مالک، کرائے دار اور پراپرٹی ڈیلر اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے لاہور پولیس کی ویب سائٹ پر جاکر کرایہ نامہ آن لائن جمع کراسکیں گے۔ سی آر او برانچ کرائے داری ایکٹ کو آن لائن کر رہی ہے۔ مکان مالک، پراپرٹی ڈیلر اور کرائے دار میں سے کوئی بھی شخص لاہور پولیس کی ویب سائٹ پر جاکر فارم کو پر کرے گا اور اپنے متعلقہ تھانے کا نام لکھ کر اس کو آن لائن بھجوا دے گا، جس کے بعد تمام دستاویزات متعلقہ تھانے کو موصول ہو جائیں گی اور ایک ہفتے کے اندر بیٹ افسر فارم آن لائن بھجوانے والے شہری سے رابطہ کرے گا اور اس سے انگوٹھے کے نشان لگوا کر کرائے داری فارم کو مکمل کرے گا۔ ایک ہفتے کے اندر شہری سے رابطہ نہ کرنے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر بیٹ افسر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی سی آر او عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ آن لائن سسٹم بہت جلد شروع کر رہے ہیں۔ اس سے تھانوں میں رش کم ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کے بعد یہ سسٹم دیگر شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔
کرایہ داری ایکٹ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain