تازہ تر ین

زارااکبر سے قریبی تعلق ، فحش گانے نہیں کراسکتا

لاہور(کلچرل رپورٹر) سٹیج کے معروف پروڈیوسرعلی رضانے ”خبریں“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ زاراکبرسے میرابہت قریب تعلق ہے لیکن مجھے ان کی حالت پر بہت دکھ ہواہے،عروج کے بعد جب زوال آتا ہے تو بڑے بڑے فنکار بہکی بہکی باتیں کرنے لگتے ہیں شاید اسی لئے زارااکبر بھی ایسی باتیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زارااکبر ابھی تک خودکو لڑکی سمجھتی ہے اسی لئے مجھے سے ڈراموں میں گندے گانوں کی فرمائش کرتی ہے،نہ صرف ماضی میں بلکہ اب بھی میرا ان سے اچھا تعلق رہا مگران کے خیالات پر بہت افسوس ہوا۔علی رضانے مزیدکہا کہ ایف آرپروڈکشن نے شوکی خان،ببوبرال،طارق جاوید، امجد جاوید ، انجمن شہزادی اور قسمت بیگ سمیت بہت سے فنکاروں سے ایک کروڑ کے لگ بھگ رقم لینی تھی جو ان کی وفات کے بعد سب کومعاف کردی،ایف آر پروڈکشن اب بھی ہر ماہ تین سے چارلاکھ روپے مختلف لوگوں کو امدادکے لئے دیتی ہے۔زارااکبرفکر نہ کریں ان کی مددبھی کردیں گے لیکنان سے ڈراموں میں فحش گانے نہیں کرواسکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain