لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارعثمان راج کل امریکہ روانہ ہوں گے جہاں وہ چیپل ہل یونیورسٹی میں اجوکا تھیٹر کے ڈرامے”دارا“میں پرفارم کریں گے۔عثمان راج کے ہمراہ بیس کے قریب مزیدپاکستانی فنکاربھی اس ڈرامے کے لئے امریکہ جارہے ہیں ۔ڈرامے کے رائٹر شاہدمحمودندیم اور ڈائریکٹرمدیحہ گوہر بھی گروپ کے ساتھ شامل ہوں گے۔اس بارے میں عثمان راج نے”خبریں“کوبتایاکہ”دارا“اس سے پہلے بھی بھارت اور امریکہ سمیت کئی ممالک میں پیش کیا جہاں اسے بہت پسندکیا گیا،مجھے توقع ہے کہ اس باربھی امریکہ میں اسے پسندکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی فنکاروں کی پرفارمنس سے بیرون ملک ہمار امثبت امیج پیداہوگا۔