لاہور، اسلام آباد( اپنے سٹاف رپورٹر سے‘خصوصی نا مہ نگار‘کرائم رپورٹر، نامہ نگار خصوصی) وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے مشورے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل میچ لاہور میں منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے۔یہ میچ پانچ مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔وزیرِاعلیٰ پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان کے مطابق یہ فیصلہ پیر کو شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ ٹکٹوں کی قیمت500 سے لیکر12ہزار روپے، آن لائن فروخت ہونگی‘12 ایس پیز35 ڈی ایس پیز،84 ایس ایچ اوز7 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے، ایلیٹ فورس کی30 گاڑیاں گشت کرینگی.تماشائیوں کی4 مقامات پر تلاشی، بائیومیٹرک ڈیوائسز، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹکٹرز، بیریئرز استعمال ہونگے، فیروز پور روڈ مکمل بند، نہرپل ، کلمہ چوک کنٹینرز سے بند، ایئر پورٹ سے سٹیڈیم تک عام ٹریفک بند ہوگی.بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور وزیر اعلی نے کابینہ کی کمیٹی برائے امن وامان اور دیگر صوبائی و وفاقی سکیورٹی اداروں کی مشاورت کے بعد یہ میچ منعقد کرنے کی منظوری دی۔شہباز شریف نے فائنل میچ کے لیے بہترین انتظامات کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس موقع پر سو فیصد فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اس فیصلے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آٹھ سکیورٹی ماہرین نے اس موقع پر لاہور آنے کی حامی بھری ہے جن میں آئی سی سی کے دو ماہرین بھی شامل ہیں۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ قوم نے پیغام دے دیا ہے کہ وہ بلیک میل نہیں ہو گی۔ لاہورمیں پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے شہریوں میں خوشی کی لہر ،سٹیڈیم کیلئے مضبوط سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، 12ایس پیز ،35ڈی ایس پیز ، 84ایس ایچ اوز اور 10ہزار سے زائد اہلکار قذافی سٹیڈیم کی سکیورٹی پر مامور، نہرکے پل اور کلمہ چوک پر کنٹینر لگا کر ٹریفک فیروز پورروڈ کیلئے بندکردی جائے گی،شائقین کو 5 درجاتی سیکیورٹی سے گزارا جائے گا، 50واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہورمیں پی ایس ایل فائنل کے لے بھرپور سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ جس کے تحت12ایس پیز ،35ڈی ایس پیز ، 84ایس ایچ اوز اور 10ہزار سے زائد اہلکاروں کو قذافی سٹیڈیم کے چاروں طرف تعینات کیا جائے گا، پاک فوج اوررینجرز کو مامورکرنے کی تجاویز بھی ہیں۔ زندہ دل لاہوریوں،کرکٹ دیوانوں،تمام اہل وطن کے لیے 5 مارچ کا دن انتہائی خوشی، ہلے گلے اور فضاوں میں فلک شگاف نعروں کی گونج کاہو گا۔پاکستان سپر لیگ کافائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا،فائنل سنسنی سے بھرپور ہو گا، تو لمحہ لمحہ لطف اٹھانے کے لیے تمام انتظامات بھی بھرپور ہوں گے۔ میچ سے دو روز قبل قذافی اسٹیڈیم کو مکمل بندکردیا جائے گا،چپے چپے کی تلاشی کے بعد کلیئرنس دی جائے گی، اسٹیڈیم کے اندراورباہر 10 ہزارسے زائدپولیس اہلکاراور افسران تعینات ہوں گے۔ فیروز پورروڈمکمل بند ہو گا، نہرکے پل اور کلمہ چوک پر کنٹینر کھڑے کرکے ٹریفک بندکردی جائے گی، شائقین پیدل اسٹیڈیم تک جائیں گے،مین گیٹ سے صرف کھلاڑیوں اور وی وی آئی پیز کو گزارا جائے گا۔ لبرٹی مارکیٹ کی پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کی جائیں گی، باوردی اہلکاروں کے ساتھ سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ شائقین کو 5 درجاتی سیکیورٹی سے گزارا جائے گا، 50واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے،ہرانٹری پوائنٹ پر گزرنے سے سے پہلے فزیکل چیکنگ ہو گی، ٹیموں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک وی وی آئی پی سیکیورٹی دی جائے گی۔ ایئرپورٹ سے ہوٹل اورہوٹل سے اسٹیڈیم تک روٹ کو مکمل طورپر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا جائے گا، اسٹیڈیم کے باہر ایلیٹ فورس کی30 سے زائد گاڑیاں بدستورگشت کرتی رہیں گی۔ پولیس اہلکار صبح 6بجے اپنے اپنے انچارج کو رپورٹ کریں گے، ناشتے سے کھانے تک اٹھنے والا کروڑوں روپے کا خرچہ ویلفیئر فنڈ سے ادا کیا جائے گا۔پی ایس ایل کے فائنل کی سیکیورٹی کے حوالے سے نشتر اسپورٹس کمپلیکس کو آج سے سیل کر دیا گیاجبکہ وہاں عام ٹریفک کا داخلہ بھی بند کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کے باہر قائم دکانیں اور ہوٹلز بھی کل سے بند ہوجائیں گے،سیکیورٹی ادارے روزانہ نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں سرچنگ کا عمل جاری رکھیں گے۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ سپر لیگ کا فائنل دیکھنے سٹیڈیم میں جا?ں۔