ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ ویب سیریز میں وزیر دفاع کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوہی چاولہ ڈیجیٹل ورلڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔ہدایتکار ناگیش ککنور آرمس فورس پر ایک ویب سیریز بنا رہے ہیں جس میں خواتین کمانڈوز نظر آئیں گی۔ اس سیریز میں جوہی چاولہ وزیر دفاع کا کردار ادا کریں گی،جس کے لئے انہوں نے شوٹنگ کر دی ہے۔