لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ مہوش حیات اور ایشل فیاض کی عدم دستیابی کے باعث کئی پراجیکٹ ملتوی کردیئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اداکارائیں کئی روز سے کراچی میں پی ایس ایل کے میچ دیکھنے میں مصروف ہیں کیونکہ دونوں کراچی کنگزکو سپورٹ کررہی ہیں جس کی وجہ سے ڈراموں کی ریکارڈنگ متاثرہورہی ہے ۔اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ مہوش حیات کی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کراچی میں فوٹوشوٹ اور کمرشل کی شوٹنگ ملتوی کرنا پڑی جبکہ ایشل فیاض کی وجہ سے دو ڈراموں کی ریکارڈنگ موخرکردی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مہوش حیات اور ایشل فیاض سمیت دیگر فنکار دبئی میں چندروزمزیدقیام کریں گی۔