تازہ تر ین

فیس بک نے فلسطینی جماعت ’’الفتح‘‘ کا پیج بند کردیا

غزہ(ویب ڈیسک) فیس بک نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کا آفیشل فیس بُک پیج بند کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے تشدد پر اکسانے کے الزام میں فلسطینی سیاسی جماعت الفتح کا آفیشل پیج بند کردیا اور خیال ہے کہ یہ پیج فیس بک انتظامیہ کی جانب سے اس نئی مہم کے تحت بند کیا گیا ہے جس میں انہوں نے تشدد کو ہوا دینے والے مبینہ دہشت گرد تنظیموں کے اکاؤنٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔فیس بک کی جانب سے ’’الفتح ‘‘ کا آفیشل اکاؤنٹ دوسری مرتبہ بند کیا گیا ہے۔ الفتح کے ایک ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غالباً فیس بک کو یاسر عرفات کی اس تاریخی تصویر پر اعتراض ہے جس میں وہ الفتح کے نائب چیئرمین محمود العلول کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں اور یاسر عرفات کے ہاتھ میں ایک کلاشنکوف ہے۔ الفتح کا مؤقف ہے کہ یاسر عرفات کی اس تصویر سے تشدد کی ترویج نہیں ہوتی۔ ترجمان نے تصدیق کی کہ فیس بک نے 3 بار انہیں یہ تصویر ہٹانے کا نوٹس جاری کیا تھا۔الفتح پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ اس نے 2 اگست 2016 کو اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ اس کے حامی اب تک 11 ہزار اسرائیلیوں کو مارچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain