علیم ڈار پاکستان سپر لیگ کے پل آف اور فائنل مقابلے سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیم ڈار کا کہنا تھا کہ میڈیا اور شائقین کرکٹ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ان کی غلطیوں کی نشاندہی کریں تاہم انہیں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ امپائرنگ کرنا بہت مشکل کام ہے انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے 10میچز میں اپنے فرائض سر انجام دئیے اور صرف ایک مقابلے میں ان سے دو غلطیاں ہوئیں تاہم وہ ٹیم میچ جیتنے میں کامیا ب رہی ۔پاکستان سپر لیگ کا مزید حصہ نہ بننے کے سوال پر علیم ڈار کا کہنا تھا کہ انہیں سر ی لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین شیڈول ٹیسٹ سیریز میں اپنے فرائض سر انجام دینے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو انہیں پی ایس ایل فائنل میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دینے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی تاہم آئی سی سی نے انکار کر دیا ۔