لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے معیاری پچز تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ معیاری پچز تیار کرنے کےلئے انٹرنیشنل کیوریٹر رکھے جائینگے ، انٹرنیشنل کیوریٹر کی تقرری کے لئے اشتہار دیا جائے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کیوریٹر پاکستان کی تمام ہوم سیریز سمیت ملکی کرکٹ کی پچز بھی تیار کروائے گا۔
پی سی بی کا معیاری پچز بنانے کا فیصلہ

