تازہ تر ین

95سالہ بابے کا 90سالہ محبوبہ سے شادی کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) عشق ومحبت کے میدان میں فراق و وصال کی ویسے تو ان گنت داستنانیں مشہور ہیں مگر محبت کے بعض واقعات حقیقی ہونے کے باوجود افسانوی معلوم ہوتے ہیں۔ پہلی محبت کی کامیابی کی ایک ایسی ہی مثال حال ہی میں ایک نواحی علاقے میں اس وقت سامنے آئی جب ایک 95 سالہ بوڑھے غلام فرید اور 90 سالہ حیاتہ بی بی نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر بقیہ زندگی ایک دوسرے کی خدمت میں گذارنے کا فیص?لہ کیا۔غلام فرید اور حیاتہ بی بی کے فراق و وصال کی داستان پرمبنی ایک رپورٹ ’العربیہ‘ کے پروام ’صباح العربیہ‘ میں نشر کی گئی۔رپورٹ کے مطابق غلام فرید اور حیاتہ بی بی آج سے 75 برس ایک دوسرے کی محبت کے اسیر ہوگئے تھے۔ غلام فرید نے حیاتہ بی بی کو بیاہ لانے کے عزم کے لیے اس کے والدین کو شادی کا پیغام بھیجا مگر دونوں خاندانوں کی عدم رضامندی کے نتیجے فرید اور حیاتہ کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ دونوں کے دلوں میں محبت کے جذبات ان کے ایک دوسرے سے دور ہونے اور دونوں کی الگ الگ مقامات پر شادیوں نے بھی ختم نہ کیے۔ غلام فرید کی ایک دوسری خاتون سے شادی ہوئی جب کہ حیاتہ کی بھی ایک شخص سے شادی ہوگئی۔ دونوں کے بچے بچیاں اور پوتے پوتیاں بھی جوان ہیں ۔ حیاتہ کا شوہر فوت ہوا توغلام فرید نے اسے دوبارہ شادی کا پیغام بھیجا جس کے بعد دونوں نے شادی یا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اپنی بقیہ زندگی ایک دوسرے کی خدمت میں وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain