Tag Archives: marriage

”ہنی مون منانا ہے “ پاکستانی ٹیچر نے ایسی درخواست دیدی کہ انٹرنیٹ پر چھا گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ قبل ایک مرد سرکاری ملازم نے اپنے افسر کو چھٹی کے لیے ایک درخواست لکھی تھی جس کے مزاح سے بھرپور متن نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ اب ہنی مون پر جانے کی خواہش مند ایک خاتون سکول ٹیچر کی چھٹی کی درخواست سامنے آ گئی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ درخواست گورنمنٹ گرلز مڈل سکول محمد خواجہ ہنگو کی ایس ایس ٹی امینہ صواب گل نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فی میل)ہنگو کے نام لکھی ہے۔امینہ گل لکھی ہیں کہ ”محترم میڈم! جیسا کہ آپ جانتی ہیں کہ میری حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔ آپ خود شادی شدہ ہیں اور بخوبی سمجھ سکتی ہیں کہ ہر نئے نویلے جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہنی مون سے لطف اندوز ہو اور اپنی زندگی کے نئے مرحلے کی شروعات کو یادگار بنائے۔ ہمارا بھی یہی معاملہ ہے۔ میں نے اپنے شوہر سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہم 14فروری تا 28فروری 2019ءدو ہفتے پر محیط ہنی مون مری، نتھیا گلی، وادی¿ سوات اور مالم جبہ میں منائیں گے۔ “

بھارت میں ایسا علاقہ جہاں لڑکی کی شادی کیلئے دلہا اغوا کیا جاتا ہے

پٹنہ(نیوز ڈیسک)حال ہی میں بھارتی ریاست بہار سے ایک عجیب و غریب شادی کی ویڈیو سامنے آئی۔ اس ویڈیو میں دلہن تو خاموشی سے بیٹھی ہے لیکن دولہا زاروقطار روتا دکھائی دیتا ہے۔ دلہن کی رشتہ دار ایک خاتون غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے کہتی ہے ”چپ ہوجاﺅ، ہم تمہیں پھانسی تو نہیں لگارہے!“ پھر ایک معمر خاتون آگے بڑھتی ہے اور اپنے دوپٹے کے پلو سے دولہے کے آنسو پونچھتے ہوئے کہتی ہے ”بس، بس، چپ کرجاﺅ۔ جو ہونا تھا ہوچکا!“ یہ بدقسمت دولہا 29 سالہ نوجوان ونود کمار ہے، جو بوکاروسٹیل پلانٹ میں جونیئر منیجر کے عہدے پر فائز ہے۔ پٹنہ شہر کے نواحی علاقے میں منعقد ہونے والی ایک شادی میں وہ بطور مہمان شریک تھا کہ وہاں سے کچھ مسلح افراد نے اسے اغوا کیا اور اپنے گاﺅں لے گئے۔ اس کے گاﺅں پہنچتے ہی ڈھول بجنے شروع ہوگئے اور لوگوں نے جمع ہوکر بھنگڑا ڈالنا شروع کردیا۔ دراصل یہ لوگ اپنی لڑکی کے لئے ایک خوبصورت اور نوجوان دولہا اغوا کرلائے تھے اور اب اس کی زبردستی شادی کروائی جا رہی تھی۔
شاید آپ کے لئے یہ معاملہ بہت حیران کن ہو گا لیکن بھارتی ریاست بہار میں یہ کوئی انوکھی بات نہیںہے۔ یہاں دور دراز دیہاتوں میں لوگ صدیوں سے اپنی لڑکی کی شادی کے لئے لڑکا اغوا کرنے کی رسم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسے ”پکڑوا بیاہ“ کہتے ہیں۔

چینی فوجی جوڑوں کی شادی ،تقریب میں پاک فوج نے وہ کام کر دیا کہ سب کے دل جیت لیے

خنجراب(آن لائن)پاکستان اور چین کی سرحدی حدود خنجراب بارڈر پر چینی فوجی جوڑوں کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی اور اس موقع پر پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے بھنگڑا ڈال کر رنگ جما دیا۔خنجراب بارڈر پر دو چینی جوڑوں کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سرحدی محافظوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، شادی کی تقریب میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی شرکت کی اور بھنگڑا ڈال کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔پاک چین اقتصادی راہداری کے آفیشل فیس بک پیج پر چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی اہلکار بھنگڑا ڈال رہا ہے جسے دیکھتے ہوئے عروسی لباس میں ملبوس خاتون سے بھی نہ رہا گیا اور وہ بھی اہلکار کے ساتھ رقص کرنے لگ گئی۔تصاویر میں چینی سرحدی محافظوں اور تقریب کے شرکا کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک دائرہ بنائے ہوئے کھڑے ہیں اور پاکستانی اہلکار اور دلہن رقص کر رہے ہیں جب کہ ایک چینی فوجی اس لمحے کو کیمرے میں محفوظ بھی کر رہا ہے۔فیس بک پیج پر تصاویر اپ لوڈ ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی اسے ہزاروں لوگوں کی جانب سے نہ صرف پسند کیا گیا بلکہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

دنیا کی مہنگی ترین شادی نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی

لاس اینجلس (این این آئی)روس کے دو امیر ترین خاندانوں سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی گزشتہ ہفتے امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی جس کے لیے ایک کروڑ ڈالرز (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 22 سالہ لولیتا اوسمانہ روسی ارب پتی ایلڈ اوسمانوف کی بیٹی ہیں جن کی شادی 29 سالہ گیسپر اویڈولیان سے لاس اینجلس میں ا±س مقام پر ہوئی جہاں آسکر ایوارڈز کا انعقاد ہوتا ہے۔مگر شادی کی یہ تقریب آسکر ایوارڈز سے زیادہ پرتعیش تھی جس میں صرف پھولوں کی سجاوٹ پر ہی پانچ لاکھ ڈالرز خرچ کردیئے گئے۔اس کے علاوہ مہمانوں کے استقبال کے لیے وائلن بجانے والوں، رقاص، ریڈ کارپٹ ملبوسات، لیڈی گاگا جیسی گلوکارہ کی پرفارمنس اور دیگر معروف شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ایک روسی ویب سائٹ کے مطابق یہ تصور کرنا تو مشکل ہے تاہم اگر کوئی اس تقریب کو شکست دینا چاہتا ہے تو اسے مریخ پر شادی رچانا ہوگی۔

95سالہ بابے کا 90سالہ محبوبہ سے شادی کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) عشق ومحبت کے میدان میں فراق و وصال کی ویسے تو ان گنت داستنانیں مشہور ہیں مگر محبت کے بعض واقعات حقیقی ہونے کے باوجود افسانوی معلوم ہوتے ہیں۔ پہلی محبت کی کامیابی کی ایک ایسی ہی مثال حال ہی میں ایک نواحی علاقے میں اس وقت سامنے آئی جب ایک 95 سالہ بوڑھے غلام فرید اور 90 سالہ حیاتہ بی بی نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر بقیہ زندگی ایک دوسرے کی خدمت میں گذارنے کا فیص?لہ کیا۔غلام فرید اور حیاتہ بی بی کے فراق و وصال کی داستان پرمبنی ایک رپورٹ ’العربیہ‘ کے پروام ’صباح العربیہ‘ میں نشر کی گئی۔رپورٹ کے مطابق غلام فرید اور حیاتہ بی بی آج سے 75 برس ایک دوسرے کی محبت کے اسیر ہوگئے تھے۔ غلام فرید نے حیاتہ بی بی کو بیاہ لانے کے عزم کے لیے اس کے والدین کو شادی کا پیغام بھیجا مگر دونوں خاندانوں کی عدم رضامندی کے نتیجے فرید اور حیاتہ کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ دونوں کے دلوں میں محبت کے جذبات ان کے ایک دوسرے سے دور ہونے اور دونوں کی الگ الگ مقامات پر شادیوں نے بھی ختم نہ کیے۔ غلام فرید کی ایک دوسری خاتون سے شادی ہوئی جب کہ حیاتہ کی بھی ایک شخص سے شادی ہوگئی۔ دونوں کے بچے بچیاں اور پوتے پوتیاں بھی جوان ہیں ۔ حیاتہ کا شوہر فوت ہوا توغلام فرید نے اسے دوبارہ شادی کا پیغام بھیجا جس کے بعد دونوں نے شادی یا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اپنی بقیہ زندگی ایک دوسرے کی خدمت میں وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعوسی شوہر کا شادی کے 2 گھنٹوں بعد دلہن سے شرمناک اقدام

ریاض (خصوصی رپورٹ) سعودی شوہر نے شادی کے 2گھنٹے بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی۔ خلیجی اخبار ”گلف نیوز“ کے مطابق سعودی عرب میں شوہر نے منع کئے جانے کے باوجود شادی کی تقریبات کی تصاویر دوستوں کو بھیجنے پر شادی کے 2گھنٹے بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی۔
دلہن طلاق