تازہ تر ین

فون کمپنیاں موبائل پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی

ملک کی ٹیلی کام کمپنیوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کر دیں گے لیکن اس کام کے لیے ایک سے ڈیڑھ ہفتے کا وقت مانگا لیا۔

ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ نے ٹیلی کام کمپنیوں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام سے مسلسل تین روز ملاقاتیں کیں جس میں بورڈ کی جانب سے موبائل فون سمز کو غیر فعال کرنے کے لیے جاری کردہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی ٹی جی او) پر عمل درآمد کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے پہلے روز ٹیلی کام کمپنیوں نے موبائل سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا قانون دو سال سے موجود تھا لیکن اب تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

ٹیلی کام کمپنیوں کا کہنا تھا کہ دو سال بعد اس پر اتنی سختی سے عمل درآمد کرنا غیر منصفانہ ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے نوٹ کیا کہ ایف بی آر کے پاس اس قانون کے تحت نان فائلر کو بجلی اور گیس کی سپلائی منقطع کرنے کا اختیار بھی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے جواب دیا کہ یہ حکومت کا اختیار ہے کہ اپنے اختیارات کیسے، کہاں اور کب استعمال کرے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی قانون کے ذریعے دیے گئے تمام اختیارات کو بیک وقت استعمال کرنا لازمی نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے یہ بھی دلیل دی کہ اس فیصلے پر عمل درآمد سے انہیں 50 ملین روپے کا نقصان ہوگا اور ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو کی مد میں بھی نقصان ہوگا۔

ایف بی آر نے جواب دیا کہ اسے ٹیلی کام سیکٹر سے ایک ہفتے میں 1.7 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔ اس نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دینا ضروری ہے چاہے اس اقدام سے 500 ملین روپے کا نقصان ہوا ہو اور ایف بی آر کی آمدنی میں صرف 50 ملین روپے کی ہی کمی واقع ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain