بیجنگ (ویب ڈیسک ) چین میں گذشتہ سال سکولوں میں بچوں کو ڈانٹ ڈپٹ کرنے اور ان پر تشدد کرنے کے الزام میں 1180افراد کو گرفتار کیا گیا ، چین کے پراسیکیوٹرز نے 2449مجرموں کیخلاف بھی مقدمات قائم کئے ، ان میں678بالغ افراد کیخلاف کارروائی کی گئی ، یہ منظم یا چھوٹے بچوں کو جرائم پر آمادہ کررہے تھے ، سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے 688 کم عمر مجروں یا پہلی دفعہ جرم کرنے والوں کو مقدمے سے مستثنیٰ قراردیا گیا اور حکم دیا گیا کہ ان کی تربیت کی جائے یا انہیں واپس سوسائٹی میں بھیج دیاجائے ،562نوجوانوں کو قانونی امداد فراہم کی گئی جبکہ 512کو نفسیاتی علاج فراہم کیا گیا۔یاد رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران سکول میں بچوں کو ڈاٹنے اور مارنے پیٹنے کے خبریں ذرائع ابلاغ میں بڑی تعداد میں سامنے آنے لگی ہیں ، اس سلسلے میں کئی ایک ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی تھیں ۔