لاہور : (ویب ڈیسک) فوٹو گرافر ٹونی نارتھ کو کینری جزائر کے لاپالما جزیرے میں کھینچی گئی تصویر پر انٹرنیشنل گارڈن فوٹوگرافر آف دی ایئر 2023 کے مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل گارڈن فوٹوگرافر آف دی ایئر 2023 کے مقابلے میں دنیا بھر کے فوٹو گرافرز نے حصہ لیا۔
مقابلے کے دوران انٹرنیشنل گارڈن فوٹوگرافر آف دی ایئر مقابلے کا فاتح فوٹو گرافر ٹونی نارتھ کو قرار دیا گیا ہے، ٹونی نے یہ تصویر لا پالما کے جزیرے میں لی تھی جو کینری جزائر کا حصہ ہے۔
زیر غور تصویر کا عنوان بلیو تاجینسٹ ہے جس نے مقابلے کے بریتھنگ اسپیس سیکشن میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی۔
آئیے اب اس مقابلے کی چند خوبصورت تصاویر پر ڈالتے ہیں ایک نظر
2023 کی بہترین تصاویر کے مقابلے کیلئے فوٹوگرافر بیری ویب نے پورٹ فولیوز سیکشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس کیلئے انہیں رائل فوٹوگرافک سوسائٹی کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
زیر غور تصویر فوٹو گرافر گیگی ولیمز نے نمیبیا کے صحرا نمیب سے لی ہے جس نے پودے اور سیاروں کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، اس تصویر میں فوٹو گرافر نے صحرا میں اگنے والے ایک درخت کو دکھایاہے۔
فوٹو گرافر کلیئر کارٹر نے گرے ہوئے آرکڈ فلاورز کی تصویر لی ہے جس نے مقابلے میں بیوٹی آف پلانٹس کی کیٹیگری اپنے نام کی۔
فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ اس نے یہ تصویر گرے ہوئے آرکڈ کے سوکھ کر کاغذ جیسی شکل اختیار کرنے پر لی ہے۔
دی وائلڈ لائف ان دی گارڈن کیٹیگری کی جیت یہ ننھی سی چڑیا لے اڑی ہے، اس تصویر کو فوٹو گرافر جیانلوکا بینی نی نےا پنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔
یہ تصویر اٹلی کے شہر ویرونا کے ایک گارڈن سے لی گئی ہے۔
ہیدر اور بریکن نامی اس تصویر کے فوٹو گرافر مارک باؤر ہیں، مقابلے میں اس تصویر نے وائلڈ فلاور لینڈ اسکیپس کیٹیگری جیتی ہے۔
فوٹو گرافر کی جانب سے یہ تصویر انگلینڈ کے ضلع ہیمپشائر کے نیو فارسٹ سے لی گئی ہے۔
خوبصورت گارڈن کی کیٹیگری فوٹو گرافر کیرولین پائیک نے جیتی ہے۔
فوٹو گرافر نے یہ تصویر نیدرلینڈز کے ایک اسٹریم گارڈن سے لی ہے جس میں قدرتی خوبصورتی کو دکھایا گیا ہے۔
دی ورلڈ آف فنگی کیٹیگری کی زیر غور تصویر نے پہلا نمبر اپنے نام کیا ہے اس تصویر کے فوٹوگرافر جے برمنگھم ہیں جنہوں نے تصویر میں ایک بڑی کھمبی کے ساتھ 4 چھوٹی کھمبیوں کو دکھایا ہے۔
فوٹو گرافر کی جانب سے اس تصویر کا نام ‘خزاں کا ظہور’ رکھا گیا ہے۔
برناڈیٹ بینز فوٹو گرافر نے اپنی اس تصویر کو فروسٹڈ سلور برچ کا نام دیا ہے۔
فوٹو گرافر کو اس تصویر کو لینے میں ایک دن کا وقت لگا اور اس تصویر نے درختوں، لکڑیوں اور جنگلات کی کیٹیگری جیتی ہے۔