تازہ تر ین

زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی 10 رکنی ٹیم آج شام جائیگی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی 10 رکنی ٹیم آج شام کیلئے روانہ ہوگی، زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم ادویات لے کر جائے گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے، 10 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم متاثرہ عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔
عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ مصیبت کی گھڑی میں ترکیہ بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain