تازہ تر ین

شمالی وزیرستان : اے ایس آئی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، 8 زخمی

شمالی وزیرستان: (ویب ڈیسک) پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان میں پولیس اے ایس آئی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی ۔
پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیس اے ایس آئی کے گھر پر رات 4 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا ، زخمیوں کو لے جاتے ہوئے گاڑی میں بھی دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں پولیس اے ایس آئی آمین اللہ ، دو خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو بنوں خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain