لاہور: (ویب ڈیسک) محکمۂ خوراک پنجاب اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع بڑھ گیا، صوبے میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
سیکرٹری خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازعہ مزید بڑھ گیا۔ محکمہ خوراک نے 100 سے زائد ملوں کا گندم کوٹہ معطل کر دیا۔
فلورملز مالکان نے دکانوں پر آٹا سپلائی روک دی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کےمطابق کل سے باقاعدہ ہڑتال شروع کرنے کا پلان ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری خوراک نے دس ملز مالکان کےخلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کر دی۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی سیکرٹری خوراک سے رپورٹ مانگ لی ہے۔
