لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورمیں دوفلموں کی شوٹنگ خاموشی سے جاری ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شان نے اپنی فلم ”ضرار“کی شوٹنگ شروع کردی جس میں ان کے ہمراہ دیگر فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل شان نے فلم کا ایک اہم سپیل لندن میں بھی شوٹ کیا تھا جبکہ اب بقیہ کام لاہورمیں مکمل کیا جارہا ہے ۔ اس فلم میں شان نئی اداکارہ کرن ملک کو متعارف کرارہے ہیں۔ دریں اثنا شان نے گزشتہ روز شوٹنگ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کی ۔ شان کے علاوہ ڈائریکٹراحسن رحیم بھی اپنی فلم”طیفاان ٹربل“کی شوٹنگ لاہورمیں کررہے ہیں جس میں علی ظفراورمایاعلی سمیت دیگرفنکار حصہ لے رہے ہیں۔