اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملکی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں‘ وزیراعظم کا وژن پائیدار ملکی ترقی ہے‘ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں وژن 2025 کا اہم کردار ہے‘ پائیدار ترقی کے لئے عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے‘ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول صرف جمہوریت سے ہی ممکن ہے‘ ملکی ترقی کے لئے ہر صوبے کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ پیر کو پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق صحت اور غذائیت پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور خطے کے ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 2013 کے بعد پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں وژن 2025 کا اہم کردار ہے۔ پائیدار ترقی ےک حصول کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے حصول میں ہر سطح پر مشاورت انتہائی اہم ہے صوبائی سطح پر بھی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے یونٹ بن چکے ہیں پائیدار ترقی کے لئے ترقی و منصوبہ بندی کی وزارت کے یونٹس کا مثبت کردار ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ پائیدار ترقی کے لئے تعلیم‘ صحت اور دیگر تمام شعبوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے وزیراعظم نواز شریف ملکی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول صرف جمہوریت سے ہی ممکن ہے۔ ملکی ترقی کے لئے ہر صوبے کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تعلیم اور صحت کے شعبوں کو سیاست سے بالاتر رکھ کر ہی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن پائیدار ملکی ترقی ہے۔ (ن غ)