تازہ تر ین

پرویز خٹک اور ساتھیوں نے بی آر ٹی منصوبے میں 7 ارب روپے ہڑپ کر لیے، شاہد خٹک

پشاور : (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اور ساتھیوں نے بی آر ٹی منصوبے میں 7 ارب روپے ہڑپ کر لئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کو اربوں روپے کے قرضوں میں پھنسا دیا ہے،بی آر ٹی منصوبے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔
شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ نیب نے بی آر ٹی پر کام کیا تو پرویز خٹک عدالت چلے گئے، ٹرانس پشاور کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔
نگران وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ٹرانس پشاور کے سی ای او ہماری اجازت کے بغیر اور سیکریٹری کی مہربانی سے باہر گئے،ٹرانس پشاور سی ای او کا استعفیٰ ٰمنظور نہیں ہوا لیکن سیکریٹری کو ان کے بارے میں علم تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain