تازہ تر ین

دہشتگردی کی واپسی کا ذمہ دار سکیورٹی کا بہانہ بنا کر آج پھر عدالت نہ آیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار فارن فنڈڈ گھڑی چور سکیورٹی کا بہانہ بنا کر آج پھر عدالت نہ آیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدلیہ سے بچو تحریک پر سکیورٹی مسئلہ نہیں ہوتا، عدالت بلائے تو بیماری، معذوری، بزرگی اور ویڈیو لنک، گیدڑ تلاشی نہیں دے گا کیونکہ وہ فارن ایجنٹ بھی ہے اور گھڑی چور بھی۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد کی تینوں عدالتوں میں مختلف کیسز کی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain