لاہور(خصوصی رپورٹ) لارڈمیئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی زیر صدارت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے اجلاس میں گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ لارڈمیئر نے فی گھر 300 روپے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی۔ لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں چیف آفیسر سردار نصیر احمد ، ایم او انفراسٹرکچر سعید احمد، ایم اور یگویشن سید علی عباس بخاری ، ایل ڈبلیو ایم سی اور اربن یونٹ کے افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ چھوٹے گھروں پر 50 جبکہ بڑے گھروں پر 300 روپے تک ٹیکس لگا نیکی تجویز سامنے آئی۔ لارڈمیئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے کہا کہ جو لوگ گھروں کو کرایہ پر دیتے ہیں، ان کو الگ فہرست میں رکھا جائے جبکہ اپنے گھروں میں مقیم شہریوں کی الگ فہرست بنائی جائے جبکہ ملٹی سٹوری عمارتوں کے تمام فلورز پر رہائش پذیر شہریوں کا ڈیٹا مرتب کیا جائے تب ہی ایل ڈبلیو ایم سی کی آمدنی بڑھانے کے لئے درست اقدامات اٹھائے جا سکیں گے۔