لاہور ( آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پی ایس ایل فائنل کے لئے سیکیورٹی انتظامات میں تعاون کرنے پر وزیر اعظم ، آرمی چیف کے علاوہ وزیر داخلہ کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے دوست وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سیکیورٹی انتظامات کے لئے بھرپور تعاون کیا اور پہلی مرتبہ کسی یاددہانی کے بغیر سیکیورٹی کے لئے ہیلی کاپٹر فراہم کئے جس پر ان کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں۔