تازہ تر ین

پاکستان خطے میں محفوظ ترین ملک ….پاک چین دوستی مرکز میں اہم اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطے میں محفوظ ترین ملک بنانے کیلئے کوشاں ہیں،ملکی سلامتی وزیراعظم محمد نوازشریف کا وژن ہے،اقدامات کی بدولت دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی،دہشتگردی کے واقعات سالانہ 2200سے کم ہو کر 160پر آگئے ہیں،ہم سب کو مل کر پاکستان کو زیادہ محفوظ بنانا ہے،تبدیلی لانے کیلئے ہرفریق کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔منگل کو پاک چین دوستی مرکز میں محفوظ پاکستان کے حوالے سے نمائش سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2013سے پہلے پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف باضابط نظام موجود نہ تھا،2013 میں موجودہ حکومت نے باقاعدہ سیکیورٹی پالیسی مرتب کی،ملکی سلامتی وزیراعظم محمد نوازشریف کا وژن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ملک کو محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کیے،محفوظ پاکستان کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے،محفوظ پاکستان کے حوالے سے طلبہ میں شعور اجاگر کررہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں محفوظ ترین ملک بنانے کیلئے کوشاں ہیں،حکومت سلامتی سے متعلق تربیت فراہمی پر بھی توجہ دے رہی ہے،گذشتہ ساڑھے تین برس میں این ڈی ایم اے کا کردار قابل تعریف رہا ہے،صوبوں کے ساتھ بھی تربیت پروگرام کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،اقدامات کی بدولت دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی،دہشتگردی کے واقعات سالانہ 2200سے کم ہو کر 160پر آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو بھی ملکی سلامتی کے سلسلے میں آگے آنا چاہیے،ہم سب کو مل کر پاکستان کو زیادہ محفوظ بنانا ہے،تبدیلی لانے کیلئے ہرفریق کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،عوام میں شعور اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار بھی انتہائی اہم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain