اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے باڈر بند کرنے سے دہشت ختم نہیں ہو گی ،کراسنگ پوائنٹس بند کر نے ہوں گے ،کل وزیر دفاع ”اچھل اچھل“کر ایوان میں کہہ رہے تھے بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے،اگر افغان باڈر بند کرنے سے دہشت گردی رکتی ہے تو بھارتی دہشت گردی روکنے کے لیے واہگہ باڈربھی بند کر دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔شیریں مزاری نے کہا کہ ملک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔ اور اگر ملک میں کوئی خارجہ پالیسی نہیں تو حکومت کیسے دہشت گردی پر قابو پائے گی ؟پاکستان اور افغانستان کے باڈر بند کرنے سے دہشت ختم نہیں ہو گی ،دہشت گرد کراسنگ پوائنٹس بند کرنے سے ختم نہیں ہو گی ،ایوان میں وزیر دفاع نے جھوٹ بولا گیا کہ افغان سرحد بند ہے۔انہوں نے کہاکہ کل وزیر دفاع “اچھل اچھل” کر ایوان میں کہہ رہے تھے بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے،اگر افغان باڈر بندھ کرنے سے دہشت گردی رکتی ہے تو بھارتی دہشت گردی روکنے کے لیے واہگہ باڈر بندھ کر دیں،ملک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے اور اگر ملک میں کوئی خارجہ پالیسی نہیں تو حکومت کیسے دہشت گردی پر قابو پائے گی ؟ اگر کل وزیر دفاع ایوان میں سچ بو لتے تو حکومت کے وقار میں اضافہ ہوتا،وزیر دفاع جھوٹ بولنے پر ایوان میں آکر معافی مانگیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں افغانستان کے ساتھ بات چیت کرکے دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع کہتے ہیں بھارت ہمارے ملک میں دہشت گردی کر رہا ہے جبکہ وزیراعظم ترقی میں بھارت کے ساتھ تجارت کے فروغ کی بات کرتے ہیں،وزیر اعظم ایوان میں آکر بھارت کے ساتھ اپنی خارجہ پالیسی کو واضح کریں۔