تازہ تر ین

قوم کے اتحاد سے دہشتگردی ہمیشہ کیلئے دفن, وزیراعلیٰ کا اہم اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کیلئے شاندار انتظامات اور بہترین کوآرڈینیشن پر وزیر اعلیٰ آفس میں تعینات افسروں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران نے جس طرح دن رات محنت کر کے کامیابی کے ساتھ فائنل میچ کے انعقاد کو یقینی بنایا ہے، اس پر وہ شاباش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ کوئی بھی کام محنت، لگن ، جذبے اور عزم کے ساتھ کیا جائے تو کامیابی قدم چومتی ہے۔ فائنل میچ کیلئے وزیراعلیٰ آفس کے افسروں نے محنت سے کام کر کے ایک میگا ایونٹ کو کامیاب بنایا ہے اور دےگر متعلقہ اداروں کے ساتھ بہترےن کوآرڈےنےشن کی جس سے ےہ اےونٹ اےک ےادگار بنا۔انہوںنے کہا کہ قومیں ہمیشہ محنت ، دیانت ، امانت اور عزم کے ساتھ ہی آگے بڑھتی ہیں۔ محنت، دیانت اور امانت کے اصولو ںپر چل کر ہی پاکستانی قوم مزید طاقتور ہو گی۔ پاکستانی قوم نے فائنل میچ میں یکجہتی اور اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے اور پی ایس ایل کا فائنل میچ ایک تاریخ رقم کر گیا ہے۔ فائنل میچ سے پاکستانی قوم کے حوصلے اور جذبے مزید بلند ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ20کروڑ پاکستانی عوام نے اتحاد اوراتفاق کے ذرےعے امن دشمنوں کو شکست دی ہے۔ فائنل میں پاکستان کو فتح ملی ہے اوردہشت گردوں کو شکست ہوئی ہے ۔فائنل میچ میں پشاور سے کراچی تک پوری قوم یکجان دو قالب نظر آئی اورقومی وحدت کا بھرپور اظہار ہوااورمےرا اےمان ہے کہ اگر ہم اسی اتحاد ،اتفاق اورےکجہتی کے راستے پر چلتے رہے تو ظلم و زیادتی، بربریت اور انتہا پسندی ہمےشہ کےلئے دفن ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ورنر ای لی پیچ (Dr. Werner E. Liepach) نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری مختلف شعبوں میں منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو لاہور میں پاکستان سپر لیگ نے فائنل میچ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بہترین انداز میں شاندارانتظامات کرکے فائنل میچ کو کامیاب کرایاجو آپ کی بڑی کا مےابی ہے اور لاہورمیں پرامن ماحول میں میچ کا انعقادسب کے لئے ایک مثبت پیغام ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ کا کامیاب انعقاد تمام متعلقہ اداروں کے بھرپور تعاون سے ممکن ہوا۔ پرامن ماحول میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد سے پاکستان کی جیت ہوئی اور دہشت گردوں کی ہار۔ فائنل مےچ کے موقع پرپوری قوم نے مثالی اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کیا۔ ملاقات کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پرپل لائن اوربلےو لائن کے منصوبوںکیلئے پنجاب حکومت کی معاونت پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک مختلف شعبوں میں پاکستان کا ایک اہم شراکت دار ہے۔پنجاب میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے آبپاشی اور دیگر شعبوں میں کامیابی سے منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سکولوں میں سولر پینلز لگانے کے پروگرام مےں تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس پروگرام کو انتہائی تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی اےشےائی ترقےاتی بےنک کا تعاون لائق تحسےن ہے اوراس ضمن مےں جو پروگرام شروع کےا گےا ہے اس پر کامےابی سے عمل کےا جارہا ہے ۔انہو ںنے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری، پائیدار، باکفایت اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے، لاہوراور راولپنڈی، اسلام آباد میں میٹرو بس پراجیکٹس سے لاکھوں افراد روزانہ مستفےد ہورہے ہےںجبکہ ملتان مےںبھی مےٹروبس سروس کا کامےاب آغازہوچکا ہے،اسی طرح بلےو لائن اورپرپل لائن کے حوالے سے بھی ابتدائی کام کا آغاز کردےاگےا ہے اوراس ضمن مےں اےشےائی ترقےاتی بےنک کی جانب سے معاونت کا خےر مقدم کرےں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں اورہم سب نے ملکر دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہیں- انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں معیاری سہولتوں کی فراہمی مریضوں کا حق ہے اور اس حق کی ادائےگی تک مےں چےن سے نہےں بےٹھوں گا اور ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے جہاں سے بھی تعاون ملے گا وہ حاصل کروں گا کےونکہ میری زندگی کا مقصد صرف عوام کی خدمت ہے اوراس مقصد کی تکمےل کےلئے مےں آخری حد تک جاو¿ں گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بعض ہسپتالوں کی مینجمنٹ کو آ¶ٹ سورس کرنے کا تجربہ انتہائی کامےاب رہا ہے اوراس ماڈل کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ ہسپتالوں مےں مرےضوں کو وہ معےاری علاج معالجہ مل سکے جوان کا حق ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز برطانیہ کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان نظامی نے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت اور آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز برطانیہ کے مابین قرآن و سنت اور اسلامی تعلیمات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز برطانیہ اور پنجاب حکومت کے مابین اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے قریبی رابطے کے تحت کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی علوم میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کی بڑی گنجائش ہے اوراس ضمن مےں ہمےں آپس مےں تعاون کو فروغ دےنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ اسلامی سکالرز کے تبادلوں سے نئے خیالات سامنے آئیں گے اوررےسرچ اورڈوےلپمنٹ مےںبہترےن کام ہوگا ۔ ڈاکٹر فرحان نظامی نے اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز برطانیہ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ آپ آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز کا دورہ کریں۔ اسلامی دنیا کی کئی اہم شخصیات سینٹر کا دورہ کر چکی ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کی عوامی خدمت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کام کرنے کی رفتار غیرمعمولی ہے اورآپ نے معےار اوررفتار کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ بےرونی دنےا مےں بھی اپنا مقام پےدا کےا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوابی کے علاقے ملک آباد میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے کےپٹن اور سپاہی کی بہادری اورجرا¿ت کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہےد کیپٹن جنید اورشہےد سپاہی امجد نے جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیااوردہشت گردوں کو جہنم واصل کےا۔انہوںنے کہاکہ اپنا آج قوم کے کل پر قربان کرنے والے وطن عزےز کے بہادر سپوتوں کو سلام پےش کرتے ہےں۔ پاک فوج کے بہادر افسروں اورجوانوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہےںاور پوری قوم کو شہداءکی عظےم قربانیوں پر فخر ہے۔ انہو ںنے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے اورانشاءاللہ قوم کے اتحاد اور پختہ عزم کے ساتھ دہشت گردوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ دےن اسلام نے خواتین کو بڑا احترام اور رتبہ دیا ہے اوردےن اسلام خواتےن کوبااختیار بنانے اور مساوی حقوق دےنے پرزور دیتا ہے۔خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وسائل کی فراہمی ایک روشن معاشرے کی تشکیل کیلئے سودمند سرمایہ کاری ہے۔خواتین کو مساوی حقوق دےنے سے ہی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔وزیر اعلی محمد شہبازشرےف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کومضبوط اور باوقار بنانے کیلئے خواتین کی عملی میدان میں شرکت نہایت ضروری ہے۔ پاکستان کی خواتےن با صلاحےت،محنتی اورتعلےم ےافتہ ہےںاور پاکستان کی خواتین نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کو معاشی و سماجی طور پر بااختیار بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اوراسی مقصد کے پےش نظرحکومت پنجاب نے خواتین کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیںاوران اقدامات کے ذرےعے خواتین کو ان کا حق دیا گیا ہے۔سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ5فیصد سے بڑھا کر15فیصد کیا گیا ہے،اسی طرح سرکاری ملازمت کےلئے عمر کی حد میں خواتین کوخصوصی رعایت دی گئی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر فاروق ملک کے والد عمر فاروق ملک کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain