لاہور :(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، صبح 7:44 پر شروع ہونے والے بارش کے اب تک 4 سپیل برس چکے ہیں۔
شہر لاہور میں سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، لکشمی میں 21، جیل روڈ میں 12، ایئرپورٹ پر 11.5 اور گلبرگ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اپرمال میں 14، مغلپورہ میں 12، تاجپورہ میں 10، نشتر ٹاؤن میں 12.9 اور چوک ناخدا میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ فرخ آباد میں 10، گلشن راوی میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں 10، سمن آباد میں 13 اور جوہر ٹاؤن میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔