لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ صحت اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں اور نشہ آور اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شہر میں جلد ہی اینٹی نارکوٹکس فورس اور محکمہ صحت منشیات فروشوں اور نشہ آور اشیاءبیچنے والوں کے خلاف مل کر کارروائی کریں گے۔ دوران آپریشن سکولوں اور کالجز کے اردگرد نشہ آور اشیاءکی فروخت کا سخت نوٹس لیا جائیگا۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے انچارج بریگیڈیئر خالد محمود نے ملاقات میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر ٹاسک فورس کے 20 ڈرگ انسپکٹرزکو اینٹی نارکوٹکس فورس کے ماہرین سے تربیت دلوائی جائے گی۔
فیصلہ