مردان : (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔
افسوس ناک واقعہ مردان کے علاقے شیر گڑھ میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی ، ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ایمبولینس،میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ۔
ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی ابتدائی طبی امداد فراہم کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
