لاہور (نیٹ نیوز) امریکہ میں خودکار نظام کے تحت چلنے والی کاروں کے بعد بغیر ڈرائیورکی منی بس کا تجربہ بھی کرلیا گیا۔ اڑھائی لاکھ ڈالر مالیت کی بارہ سیٹر بس کاکامیاب تجربہ سان فرانسسکو میں کیا گیا۔ ابتدا میں چھوٹے روٹس کیلئے بنائی گئی یہ منی بس اجازت ملنے کے بعد 2018 ءمیں سڑکوں پرلائی جاسکے گی۔